کولمبو:12/مئی(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کو اس کی قومی تعمیر کی کوشش میں ہندوستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی اس کا دوست اور اتحادی رہے گا۔وزیر اعظم نے سری لنکا ئی شہریوں کی اقتصادی خوشحالی اور دوطرفہ ترقیاتی تعاون کو گہرا بنانے پر زور دیا۔بین الاقوامی بیساکھ دیوس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ سماجی انصاف اور پائیدار عالمی امن کا نظریہ گوتم بود ھ کے اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہمارے علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ ہم نے دنیا کو گوتم بودھ اور ان کی تعلیم کا تحفہ دیا۔گوتم بود ھ کا پیغام آج 21ویں صدی میں بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا وہ ڈھائی ہزار سال پہلے تھا۔وزیر اعظم نے کہاکہ بود ھ مت اور اس کے مختلف فرقے ہماری انتظامیہ، ثقافت اور اصولوں میں گہری پہنچ بنائے ہوئے ہیں۔مودی نے کہا کہ جنوبی، وسطی، جنوب مشرقی اورمشرقی ایشیاکوان کے بودھ مت پر مبنی تعلقات پر فخر ہے جو بود ھ کی زمین سے وابستہ ہے۔